6 دسمبر 2013 - 20:30
اقوام متحدہ میں ایران کی تین تجاویز منظور

اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي نے ايٹمي ہتھياروں کي نابودي کے بارے ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر کي تين تجاويز کو واضح اکثريت سے منظور کرليا ہے۔

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے يہ تجاويز ستمبر ميں جنرل اسملبي کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ناوابستہ تحريک کے صدر کي حيثيت سے ايک سوبيس ملکوں کي نمائندگي ميں پيش کي تھيں۔   اس سے پہلے پچھلے مہينے اقوام متحدہ کي جنرل اسملبي ميں ترک اسلحہ اور عالمي سلامتي سے متعلق کميٹي نے ناوابستہ تحريک کي نمائندگي ميں ايران کے صدر کي طرف سے پيش کي گئي ان تجاويز کو اٹھائيس ووٹوں کے مقابلے ميں ايک سو انتيس ووٹوں سے منظور کرليا تھا۔ ياد رہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے گزشتہ چھبيس ستمبر کو جنرل اسمبلي کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ناوابستہ تحريک کے ملکوں کي نمائندگي ميں ايٹمي ہتھياروں کي نابودي اور دنيا کو عام تباہي پھيلانے والے ہھتياروں سے پاک کئے جانے کے بارے ميں تين تجاويز پيش کي تھيں جن کي دنيا کے مختلف ملکوں کے نمائندہ وفود نے حمايت اور بھرپور خيرمقدم کيا تھا ۔صدر حسن روحاني نے اپني تجاويز ميں کہا تھا کہ ايٹمي ہتھياروں بنانے، ان کي تجارت اور انہيں اپنے اسلحے کے گوداموں ميں رکھنے پر پابندي کي غرض سے ايک عالمي کنونشن کے قيام کي خاطر فوري طور پر مذاکرات شروع کئے جائيں، ايٹمي ہتھياروں کي نابودي کے سلسلے ميں دوہزار اٹھارہ ميں ايک عالمي کانفرنس بلائي جائے اور چھبيس ستمبر کي تاريخ کو ايٹمي ہتھياروں کو نابود کئے جانے کا عالمي دن قرارديا جائے۔......./169